لاہور (نمائندہ جنگ) جے یو آئی کے سربرا مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم سے کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے صوبوں میں قانون سازی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم نے مولانا کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے وہ جلدرابطہ کرینگے تاکہ صوبوں میں بھی اس حوالے سے قانون سازی ہو سکے ، مولانا فضل الرحمٰن نےمیاں نواز شریف کو انکے پوتے کی شادی پر مبارکباد بھی دی اور نوبہاتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی۔