• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 6 افراد شہید، ایس پی انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ سمیت 40 افراد زخمی

کوئٹہ/تربت (نمائندہ جنگ/نامہ نگار) سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ،6افراد شہید، ایس پی انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ سمیت 40 افرا زخمی، خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی قافلے میں شامل آخری کوچ سے ٹکرادی ، گاڑیوں میں آگ، تین گاڑیاں، مسافر کوچ اور موٹر سائیکل جل کر تباہ ،تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد شہید اورایس ایس پی انویسٹی گیشن ونگ کوئٹہ، ان کے بیٹے اور بھائی سمیت 40 افراد زخمی گئے، خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا،حملے میں تین گاڑیاں، ایک مسافر کوچ اور ایک موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار گزشتہ روز کراچی سے کوچوں کے قافلے میں تربت جا رہے تھے قافلہ جیسے ہی تربت سے سات کلو میٹر دور ڈھنک کے مقام پر پہنچا توگاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی قافلے کی آخری کوچ سے ٹکرادی، جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے سے کوچ سمیت دیگر گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عبد الواحد سمیت چھ افراد موقع پر شہید جبکہ ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کوئٹہ زوہیب محسن جو اپنے بیٹے بھائی اور محافظوں کے ہمراہ گاڑی میں تربت سے گوادر جا رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید