• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی تربت میں بس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں بس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے بم دھماکے میں شہید ھونے والے افراد کے لئے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید