راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں چوری نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتیں جاری ہیں۔ ہری 3گاڑیوں اور 23 موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک بس ،2گاڑیوں ، 15 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سلطان آباد میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد مسعود سے 8 ہزار روپے اور شناختی کارڈ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 6میں 3موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ولید شیرازی سے 2 موبائل اور 12ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قبرستان چوک کے قریب اسلحہ کی نوک پر محمد امتیاز سے 4ہزارروپے،نصیرآباد میں3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرمحمد رضوان سے 2موبائل اور25ہزا ر روپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں محمد سرفراز بشیر کی ہمشیرہ عابد ہ فیاض اپنی گاڑی میں جارہی تھی کہ 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ا س سے طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ پیرمہرعلی شاہ ٹاؤن میں ڈیلیوری بوائے غفران اور اس کے دوست جواد احمد سے 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 20 ہزار روپے پیزا اوردیگر چیزیں مالیتی 15ہزار روپے چھین کر لے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی اڈاسے یاسرمحمود بس مالیتی ایک کروڑ 25لاکھ روپے اورتھانہ سول لائنزکے علاقہ کچہری سے گاڑی فارچونر مالیتی 2کروڑ 15لاکھ روپے چوری ہوگئی ،پشاوری گلی میں امجدصادق بٹ کی دکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے ،انگت پورہ میں عادل نواز کے گھر سے 2موبائل،چھ سو ریال ،ڈبل روڈ پر اعجازاحمد ایڈووکیٹ کی جیب سے 47ہزارروپے ،نیازی ٹاؤن میں ثناء گل کےگھر سے تالے توڑ کر سونا مالیتی 2لاکھ روپے ، ڈیک سپیکر مالیتی 5ہزا رروپے ،پیپلزکالونی میں علی اظہر علی کے مکان کا سوئی گیس کا میٹر،ریلوے سکیم تھری میں محمد الیاس خان لودھی کی گاڑی کا سلنڈر ،جھنڈاچیچی میں عبدالرحمان کی چھت سے کبوتر مالیتی ہزار روپے ،فیصل کالونی میں مظہر اقبال گھر سے3 لیپ ٹاپ ، سونا مالیتی 9لاکھ روپے ، کیمرہ مالیتی 50ہزار روپے اور دیگر سامان مالیتی 75ہزا رروپے،کائنات کالونی میں اسد شوکت کے ڈرائنگ روم کا دروازہ کو توڑ کر اندر گھس کر 6 طلائی زیورات اور 73ہزار روپے،دھمیال میں محمد فیضان کے گھر کے تالے توڑ کرسونا مالیتی 14 لاکھ روپے اور نقدی 5لاکھ روپے ،بحریہ ٹاؤن میں ساجد کے گھرسے 50ہزار روپے، ڈائمنڈ کی رنگ، ڈائمنڈ کی 2 بالیاں، گولڈ کی لاکٹ چین اور گولڈ کی بالیاں 2 عدد ڈائمنڈ کے 2 ٹاپس اور گولڈ کی 4 عدد چوڑیاں اور واش رومز کا سامان ،اٹامک کالونی میں محمد عمر کے گھر کے تالے توڑ کر دو تولہ طلائی زیور اور گھڑی ،میانہ موہڑہ میں آصف کی حویلی سے دو عدد پانی والی موٹریں ،چار سولر پلیٹس،دو عدد گاڈر اور10 من سریا چوری کرلیاگیا۔ادھراسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 8موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نون کے علاقہ سے گاڑی ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ کھنہ ،تھانہ ہمک سے ایک ،ایک جب کہ تھانہ سنبل اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ سے دو،دو موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،تھانہ سنبل کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا،رابری کی سات وارداتوں میں تین وارداتیں تھانہ شہزاد ٹاؤن ،دووارداتیں تھانہ جب کہ تھانہ سنگ جانی ،تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ایک ،ایک واردات ہوئی ،جب کہ سٹریٹ کرائم کی ایک واردات شہزاد کالونی اور دوسری واردات تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ہوئی ۔