راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں لگے تہنیتی بینرزچوری کرنیوالے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو سید بلال عزت نقوی نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن میں اہل علاقہ کی جانب سے کمیٹی کے عہدیداروں اور اہل علاقہ کی تصویریں لگا کر شکریہ کے 5عدد بینرز مالیتی 25ہزار روپے محلہ میں مختلف مقامات پر لگائے جو گزشتہ روزدو نامعلوم افراد بسواری سی ڈی 70موٹرسائیکل اور تین چار نامعلوم افراد ایک عدد سفید آلٹو وی ایکس آر پر آئے اور ہمارے سارے بینرز اتار کر چوری کر کے ساتھ لے گئے ۔