• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024،ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں مجموعی طور پر399پوسٹ مارٹم ہوئے

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) 2024،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال راولپنڈی میں مجموعی طور پر399پوسٹ مارٹم کئے گئے ،ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ڈاکٹروں نے قتل ،خودکشی ،دیگر اموات کے کیسزمیں مجموعی طور پر تین سو 99 پوسٹ مارٹم کئے ،ان میں 331مکمل پوسٹ مارٹم اور 68ظاہری پوسٹ مارٹم شامل ہیں ، ذرائع کاکہنا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈاکٹروں نے 183 مکمل پوسٹ مارٹم ،اور 68ظاہری پوسٹ مارٹم کئے جب کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں 148مکمل پوسٹ مارٹم کئے گئے ،مزیدیہ کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد سے گزشتہ سال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے لئے بائیومیٹرک طریقہ کار اختیارکیاگیا اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے متعدد لاوارث لاشوں کی شناخت کرکے تجہیزوتکفین کے لئے ڈیڈ باڈیزان کے گھر والوں کے حوالے کی گئیں ۔
اسلام آباد سے مزید