• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: سرفراز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی راہیں نو سال بعد جدا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز نے دسویں ایڈیشن کیلئے برقرار رکھے جانے والے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ فرنچائزز میں کھلاڑیوں کی ٹریڈز نہیں ہوئی۔ اس مرتبہ 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ کیلئے سائن کیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد 9سال بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہیں، شعیب ملک کراچی کنگز سے علیحدہ ہوگئے ہیں ۔ ڈرافٹ گیارہ جنوری کو ہوگا ۔ کراچی کنگز ، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے سات سات کھلاڑی برقرار رکھے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان ، نسیم شاہ ( پلاٹینم )، عماد وسیم اور اعظم خان ( ڈائمنڈ )، سلمان علی آغا اور حیدر علی ( دونوں گولڈ )، کالن منرو اور رومان رئیس( سلور )، ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور اسامہ میر ( پلاٹینم )، ڈیوڈ ولی ، افتخار احمد اور عثمان خان ( ڈائمنڈ ) ، کرس جورڈن ( گولڈ ) اور فیصل اکرم ( سلور ) ، پشاور زلمی نے بابراعظم اور صائم ایوب ( پلاٹینم )، محمد حارث ( ڈائمنڈ )، عارف یعقوب ، مہران ممتاز اور سفیان مقیم ( سلور ) اور علی رضا ( ایمرجنگ )،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد، محمد عامر، رائلے روسو ( ڈائمنڈ ) عقیل حسین، سعود شکیل، محمد وسیم جونیئر ( گولڈ )، خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق ( سلور ) ، کراچی کنگز نے حسن علی، جیمز ونس ( ڈائمنڈ ) عرفان خان، شان مسعود ( گولڈ)، عرفات منہاس، ٹم سائفرٹ، زاہد محمود ( سلور ) جبکہ لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان (پلاٹینم )، حارث رؤف اورسکندر رضا ( ڈائمنڈ )، عبداللہ شفیق، جہانداد خان ،زمان خان ( گولڈ ) اور ڈیوڈ ویزے ( سلور ) کو برقرار ررکھا ہے۔

اسپورٹس سے مزید