لاہور ( محمد صابر اعوان سے) کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خود کش دھماکے کے شہداء کے لواحقین اور زخمی2ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال معاوضہ سے محروم ہیں اور ریلوے حکام کے اقدامات کی راہ تک رہے ہیں جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی جس کےلئےمتعلقہ ٹیموں نے تمام متاثرہ مسافروں کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے ،گزشتہ سال 9نومبر 2024کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی روانگی سے چند منٹ قبل ہونے والے خود کش دھماکے جس میں 26مسافر شہید اور 62کے قریب زخمی ہو گئے تھے کے لواحقین تقریبا دو ماہ کا عرصہ پورا ہونے کے باوجود ریلوے پالیسی کے مطابق انشورنس کی ادائیگی و معاوضہ سے محروم ہیں ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کاکہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی جس کےلئے کام جاری ہے متعلقہ ٹیموں نے متاثرہ مسافروں اور شہیدا ہونے والے مسافروں کے حوالےسے ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے جلد انشورنس پالیسی کے مطابق مسافروں کو معاوضہ ادا کر دیا جائے گا ۔