کوئٹہ(نمائندہ جنگ) کیچی بیگ لنک ہزار گنجی روڈ پر پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش، بم دھماکے اور فائرنگ سے دس سالہ راہگیر بچہ جاں بحق، تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے لنک ہزار گنجی روڈ پر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے کنارے بم نصب کیا تھا گزشتہ شب مددگار پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹیبل محمد جہانگیرکانسٹیبل ضمن حسین اور کانسٹیبل محمد اسلم گاڑی میں معمول کی گشت پرتھے اور لنک ہزار گنجی روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے بیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کے قریب سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ کیا دھماکے کے ساتھ ہی نامعلوم افراد جوانوں پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم حملہ اور فرار ہوگئے۔