گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں 3 شادیاں کرنے والے باپ کو دوبیٹیوں نے رسی سے باندھ کر زندہ جلادیا۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک کے قریب پیش آیا جہاں بیٹیوں کی طرف سے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا، مقدمے میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ 2بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کردیا گیا۔