کراچی (جنگ نیوز) وزیراعظم کا دورہ کراچی، تاجر اور سندھ حکومت اپنے مطالبات کیلئے تیار ہیں۔ دوسری طرف چائلڈ کورٹس کیلئے قانون سازی شروع ہوگئی ہے جو بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے خاتمے کی جانب بہت اہم قدم ہے۔ اور سفاری پارک میں سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پردہ اُٹھادیا۔ اِن تمام موضوعات پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے شو ”جیو پاکستان‘‘ میں صبح 9 بجکر 5منٹ پر گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔