• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ویں آئینی ترمیم کے تحت تمام وزارتیں ادارے اور خود مختار ادارے صوبوں کے حوالے کر دئیے جائیں، رضا ربانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت تمام وزارتیں، ادارے اور خود مختار ادارے صوبوں کے حوالے کر دئیے جائیں وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کے اسٹرکچرل بنچ مارک کے تحت ملازمتیں ختم کرنے سے نچلے درجات میں بے روزگاری پیدا ہوگی، جس کی مذمت کی جانی چاہئے ، ملازمتیں ختم کرنے کےحصول کا ایک مقصد نچلے گریڈ کے عہدوں کو نمایاں طور پر کم کرنا ہے جس کے نتیجے میں نچلے گریڈ کے افسران اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید