• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک، چمن میں FC کے قریب دھماکا

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی، جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، پولیس کے مطابق انہوں نے تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے5دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب چمن میں ایف سی ٹرک کے قریب بم دھماکے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چمن کے علاقے ریلوے اسٹیشن روڈ پر سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید