پشاور(وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے یونائٹیڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکر یونین کی جیت کی خوشی میں یونین کے دفتر میں تشریف لائے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر سرپرست اعلی ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز یونین پشاور ملک محمد نوید اعوانʼ چیئرمین بلال احمد ʼجنرل سیکرٹری رضوان خان خلیلʼ صدر سید آصف شاہ ، رحمان علی سنیئر وائس چیئرمین، راحیل،عاصم ضیاʼ بابر،نعمان،شاہد،ذوالفقار،خالد،سرتاج،نیازعلیشاہ جنرل سیکرٹری میٹروپولیٹن گورنمنٹ سید وقار شاہ۔ فنانس سیکرٹری خواجہ آفتاب الہی چیئرمین ناصر خان افریدی عامر ندیم اسماعیل خان اور دیگر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ʼ اس موقع پر ملک نوید نے میئر پشاور کا شکریہ اداکیا ʼاس مو قع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے مل کر کام کرینگےʼ ʼ اس سے قبل بھی ایچ بی اے کا فنڈز ہم نے یونین کے حوالے کیں اور ان ہی کی مشاورت سے ملازمین کو ایچ بی اے دئیے انہوں نے کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشا ت کا اظہارکیا اور انکے لیے خصوصی د عا بھی کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر پشاور نے کہاکہ ہردفعہ سسٹم کو تبدیل کیاجاتاہے لیکن سسٹم میں موجود خامیاں دور نہیں کی جاتی ہے