• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجر بازار تھانہ کے قریب لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار تھانہ کے قریب لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانہ کی ساتھ واقع کچرا کنڈی میں اتوار کو اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس سے دھواں اٹھنے لگا اور آگ کے بلند ہوتے شعلہ دور دور تک دیکھائی دینے لگے ،آگ کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈحکام نے موقع پرپہنچ کر آگ سے شہریوں کو دور رکھنے کے بعد آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کیا،ایس ایچ او تھانہ سولجر بازار وقار عظیم نے بتا یا کہ آگ کچر کنڈی میں لگی تھی جس کے باعث کچرا کنڈی میں موجود چوری کی موٹر سائیکلوں کے پرزے وغیرہ جل گئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے،فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لیا اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید