• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان چین میں ہونے والے ایشین ونٹر گیمز میں حصہ لے گا۔ ایئر کموڈور اشعر جمیل چیف ڈی مشن ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں محمد کریم الپائن اسکیئنگ اور محمد شبیر کراس کنٹری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ محمد کریم کا ایونٹ 8 اور 9 فروری جبکہ شبیر کا ایونٹ 8 سے 12 فروری تک جاری رہے گا، محمد عباس کوچ اور اسماء اکرم سیف گارڈ آفیشل ہوں گی ۔ چین میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل رابعہ ناصر کو ایتھلیٹ اٹاچی مقرر کیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید