چترال(آئی این پی)ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے چترال میں سیزن کا دوسرا مارخور شکار کر لیاکرسٹین ابیلو نے یہ شکار چترال کے گہریت گول کنزروینسی میں کیا۔ہسپانوی شکاری نے شکار کا پرمٹ فیصل ایاز عارف نامی کمپنی کے ذریعے کھلی بولی میں حصہ لے کر حاصل کیا تھا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق کرسٹین ابیلو نے شکار کا پرمٹ گذشتہ سال اکتوبر میں اوپن آکشن میں ایک لاکھ 91ہزار ڈالر میں جیتا تھا، تاہم ٹیکس ملا کر یہ پرمٹ شکاری کو دو لاکھ 20ہزار ڈالر کا پڑ گیا تھا۔ فاروق نبی نے بتایا کہ ٹرافی کا سائز 41.5 انچ ہے اور شکار کیے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی۔