میرپورخاص(نامہ نگار)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایازلطیف پلیجونے کہاہے کہ آصف زرداری نے بلاول کووزیراعظم بنانے کیلئے سندھ کی زمینوں اوروسائل کاسوداکیاہے،پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ سندھ میں 2008ء سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔نئے کینال نکالنے کامقصدسندھ کی زراعت کوتباہ کرنا ہے، سندھ کوبچانے کیلئے سندھ کے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دریائے سندھ سے نئے کینال نکالنے کیخلاف حیدرآباد سے نکالے جانیوالا بیداری مارچ میرپورخاص پہنچنے کے بعد میرپورخاص پریس کلب کے سامنے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاج میں جی ڈی اے شامل جماعتوں کے علاوہ پی ٹی آئی،سندھ یونائیٹیڈ پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر نےشرکت کی۔جلسہ سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، ،آفتاب قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے اپنےخطاب میں کہا کہ دریائے سندھ سے 6نئی کینال نکالنے سے پنجاب کی 60 لاکھ زمین آباد ہو گی سندھ میں پہلے ہی وارہ بندی ہے اور سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین پہلے ہی غیر آباد ہے نئے کینال سندھ کے خلاف سازش ہے اس سے نہ صرف زراعت بلکہ شہروں کی معیشت بھی تباہ ہوگی۔