• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنیوں اور عملے کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اقدامات کرینگے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے‘ پاکستان میں چینی کمپنیوں اورعملے کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے‘پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کے لئے پر عزم ہے‘پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے‘پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں خصوصی اقتصادی زونز، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی‘چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے،چین کی بڑی کمپنیاں اپنے برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید