• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے عافیہ سے متعلق وزیراعظم کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کیس کے بارے میں وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط کا وائٹ ہاؤس سے جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہ ملنے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیاہے کہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ آنا سفارتی آداب کیخلاف ہے۔
اہم خبریں سے مزید