• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے ذریعے تجارت کیلئے قابل عمل روڈ میپ تیار کیا جائے، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت بحری امور کو ہدایت کی ہے کہ گوادر سے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے لیے ایک جامع اور قابل عمل روڈ میپ تیار کیا جائے اور اس روڈ میپ میں صنعتی زونز کی ترقی اور مغربی صوبائی راستے کے ذریعے ٹریفک کو بہتر بنانے کی حکمت عملی شامل ہونی چاہیے، وفاقی وزیر منصوبہ بند احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر پورٹ کی فعالیت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، مختلف سفارتخانوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں گوادر پورٹ کو مؤثر طریقے سے فعال کرنے کے لیے چھ ماہ کے اندر قلیل اور درمیانی مدت کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے نجی شعبے سے کہا کہ وہ بندرگاہ کے ذریعے تجارت بڑھانے کے لیے تفصیلی تجاویز پیش کریں۔
اہم خبریں سے مزید