• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والی بال فیڈریشن کو نئے کوچ کی تلاش

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے نئے غیر ملکی کوچ کی تلاش شروع کردی ۔ اس سلسلے میں ترکی، ایران ، امریکا،برازیل اور اسپین کے کوالیفائیڈ کوچز سے بات چیت جاری ہے۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے موجودہ کوچ روبن وولو چن کا ایک سالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے ۔ فیڈریشن نے موجودہ خواتین کوچ کے معاہدے میں توسیع کیلئے پی ایس بی کو خط بھیج دیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید