اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف 11سے 13فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وہ صدر شیخ محمد بن زید اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات، دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کرینگے۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات کرینگے، سربراہ اجلاس میں انڈونیشیا، مالدیپ سمیت دیگر صدور بھی شریک ہونگے، یہ وزیر اعظم شہباز شریف کا رواں سال کا پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔