• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ: چاروں میچ تیسرے دن ہی ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کے دوسرے راؤنڈ کے چاروں میچوں کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا۔ ہائر ایجوکیشن نے کے آر ایل کو 130 رنز ، اسٹیٹ بینک نے سرکاری ٹی وی کو اننگز اور 106 رنز ، ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کو 7 وکٹ جبکہ غنی گلاس نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 229 رنز سے ہرادیا۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں 194 کا ہدف پانے والی کے آر ایل کی ٹیم ہائر ایجوکیشن کیخلاف صرف 63 پر ڈھیر ہوگئی ۔ محمد عزب نے13 رنز دے کر4 اور میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم نے دوسری اننگز میں 239 رنز بنائے تھے ۔ ارشد اللہ نے 65 رنز دے کر5 جبکہ میچ میں 10 شکار کیے ۔ ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف دوسری اننگز میں 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اسمعیل نے 92 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیس میں ایس این جی پی ایل نے 178 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ قاسم اکرم 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ قبل ازیں او جی ڈی سی ایل دوسری اننگز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شہزاد گل نے4 وکٹیں لیں ۔ ایچ پی سی اوول میں غنی گلاس کیخلاف 329 رنز کا ہدف ملنے کے بعد ایشال ایسوسی ایٹس 99 پر آؤٹ ہوگئی ۔

اسپورٹس سے مزید