• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادیوں میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات، ہال انتظامیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شادیوں میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس نے شادی ہال کے باہر فائرنگ کی صورت میں شادی ہال انتظامیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اعلیٰ حکام کی جانب سےضلعی سطح پر افسران کو سخت ہدایت جاری کردی گئی ہیں ،ایس ایچ اوز کو تھانہ حدود میں تمام شادی ہالوں کی انتظامیہ کو پیشگی نوٹس دینے کی ہدایت کی ہے، ہال کے اندر پروگرام سے متعلق کوئی شخص ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگاہوائی فائرنگ کے اس مقدمے میں شادی ہال انتظامیہ کو نامزد کیا جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید