کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کے خلاف بیان دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکے گا،بھارتی بر بریت سے پوری دنیا اچھی طرح واقف ہے،کشمیر کے علاوہ پاکستان ،نیپال، سری لنکا اور کینیڈا میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے، آج بھی دہشت گردی کی سب سے بڑی نرسری بھارت نے افغانستان میں قائم کر رکھی ہے جہاں سے دہشت گردوں کو ٹریننگ دے کر دنیا بھر میں دہشت گردی کے لئے بھیجا جاتا ہے۔