کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کےسیکریٹری اطلاعات سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کی بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے سردار عبدالرحیم نےمطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔انھون نے کہاکہ اتحادی حکومت نےاپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے ۔