• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات نے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کیلئے رول اوور کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر دیا ہے ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے دو عدد ڈپازٹس کو، جن میں سے ہر ایک 1.0 ارب امریکی ڈالر کا ہے، مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ان ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔

اہم خبریں سے مزید