کراچی (محمد منصف/اسٹاف رپورٹر) بھارت خلائی ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ سے اہم سنگ میل حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بھارت نے خلا میں بغیر پائلٹ کے ڈاکنگ کو کامیاب تجربہ کیا اور اس طرح خلائی ڈاکنگ حاصل کرنیوالا بھارت دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ ماہرین کی جانب سے یہ کارنامہ مستقبل کے مشنوں کیلئے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ نئی دہلی نے عالمی خلائی طاقت کے طور پر اپنا مقام مضبوط کیا ہے اس سے قبل ریاست ہائے متحدہ امریکہ، روس اور چین وہ ممالک ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت کو منواتے ہوئے خلائی ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارت نے سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے یہ تاریخی لمحہ ہے کہ خلائی جہاز کی ڈاکنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تاریخی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(ISRO)نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے کہ ہندوستانی خلائی ایجنسی کے مشن بنامSpace Docking Experiment (SpaDex)میں220کلو گرام کے دو چھوٹے خلائی جہازوں کو زمین کے نچلے مدار میں بھیجنا شامل تھا۔