ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم اقبال سے1250گرام چرس ،کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے 300لیٹر شراب ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم شبیر سے 15لیٹر شراب ،دولت گیٹ پولیس نے ملزم مہران سے10لیٹر شراب جب کہ بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم اسلم سے10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شاہ رکن عالم پولیس کو الطاف حسین نے بتایا کہ میری بیٹی گھر کا دروازہ کھول کر باہر چلی گئی جسے بہت تلاش کیا مگر نہ مل سکی جسے نامعلوم ملزمان مبینہ اغوا کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔