ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا ہے کہ نشتر ایچ آئی وی معاملے پر ڈاکٹروں کو عبرت کا نشان بنانے کی پالیسی اپنائی گئی جو کہ سراسر غلط ہے جو قصور وار ہیں ان کے تعین کیلئے شفاف اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر بے شک سزا دی جائے، لیکن وائس چانسلر نشتر سمیت دیگر کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد پی ایم اے ملتان کے عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔