• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز،شہرکیلئے جامع ٹریفک پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے  جامع ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران پل نہر نو بہار وہاڑی روڈ سے بابر چوک تک روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا،سٹیڈیم موڑ سے سٹیڈیم تک روڈ میچ کے دوران ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا،شائقین کرکٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام فاطمہ جناح کالونی میں کیا گیا ہے، وہاڑی روڈ سے آنیوالے شائقین کرکٹ بابر چوک کوٹ ربنواز سے دنیا پور بائی پاس روڈ سے ملحقہ فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ استعمال کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں داخل ہو سکیں گے۔ ملتان شہر سے آنیوالے شائقین وہاڑی چوک پل نہر نوبہار سے ملحقہ فاطمہ جناح کالونی کا گیٹ نمبر 1 (بہاؤالدین زکریا گیٹ) استعمال کرتے ہوئے پارکنگ ایریا میں داخل ہوسکیں گے۔
ملتان سے مزید