کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماشہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق بھائی کی والدہ جمعے کو انتقال کرگئی، ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد الصفا شریف آباد لیاقت آبادمیں ادا کی جاے گی تدفین شہدا قبرستان عزیزآباد میں کی جاے گی ،ایم کیو ایم نےتمام ذمے داروںور کارکنان کوشرکت کی ہدایت ہے، ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا مرحومہ ایک باہمت کردار کی مالک تھی، نامساعد حالات میں تمام تر صعوبتیں اور مشکلات جھیلنے کےباوجود ہمیشہ ثابت قدم رہیں،شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ قوم کی ماؤں کیلئے ایک زندہ مثال تھیں۔