کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 7 میں چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈی ایچ او فیز 7 خیابان محافظ کے قریب بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گر کر 30سالہ کاشف ولد عبدالحمید جاںبحق ہوگیا،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیاگیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔