کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے اتوار کو کراچی کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی ذرائع کے مطابق کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی شہری کے الیکٹرک کے مراکز شکایات سے رابطہ کر کے تعطل کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتے رہےدریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر کے چند محدود علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، جو کہ معمولی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آئیں مسئلہ فوری طور پر حل کر دیا گیا ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، لسبیلہ اور بلدیہ میں بھی سپلائی مکمل بحال کردی گئی تھی۔