• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب، دراندازی کی کوشش ناکام، فورسز سے مقابلے میں 5 خوراج ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت پر سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ان کا پتہ لگایا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ صدر آصف علی زردای، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید