لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنل ہو نے کے تاریخی موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی گوادر کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہوگی، جس کوگوادر ایئرپورٹ کے رن وے پر اترتے ہی واٹر سلیوٹ دیا جائیگا۔