• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ کے قیام کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی مظالم میں کمی نہیں آئی ہے، بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے،مسلمان ممالک متحد ہوکر اسرائیلی ظلم کو بے نقاب کریں،اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ایک مسجد کو نذرِ آتش کرنے اور اس کی دیواروں پر نفرت انگیز نعرے تحریر کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔اسرائیلی پالیسیاں فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے اور علاقے کی آبادیاتی ساخت بدلنے کی کوششیں ہیں جو جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید