• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق دو بڑی موبائل کمپنیوں یو فون اور ژونگ نے 10 مارچ کو متوقع نیلامی سے قبل پی ٹی اے کے پاس 15، 15 ملین ڈالر بطور پیشگی زر ضمانت جمع کرا دیئے ہیں، زر ضمانت جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے، جس کے بعد اہل درخواست گزاروں کی فہرست جاری کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جاز بھی ایک، دو روز میں مطلوبہ رقم جمع کروا دے گی، پی ٹی اے قواعد کے مطابق ہر ممکنہ بولی دہندہ کے لیے 15 ملین ڈالر جمع کرانا لازمی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید