• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں اے آئی پر تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کرنے کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں منگل کے روز اکیڈمک کونسل کا سال 2026ء کا پہلا اجلاس وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مراسلے کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ سال 2027ء سے جامعہ کراچی کے تمام ڈگری پروگرامز میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کرنے کی تجویز پر پیش رفت کی جائے۔ اس ضمن میں سفارشات مرتب کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر صاق علی خان مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر رومانہ ظہیر، پروفیسر ڈاکٹر ناعمہ سعید، پروفیسر ڈاکٹر امینہ زہرہ،پروفیسرڈاکٹر ناصراقبال اور ڈاکٹر نجیب عالم شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید