• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر 5 طلبہ کا داخلہ منسوخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے مارکس شیٹ کی تصدیق کرانے پرداخلے برائے سال 2026ءکے 05 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ انگریزی مارننگ پروگرام کی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ ثناء مگسی بنت طارق فارم نمبر 5681233،اورشعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن ایوننگ پروگرام کے بی ایس تھرڈ ایئرکے طالبعلم شیخ محمد بلال ولد شیخ ایوب فارم 4462934کے مارکس شیٹ کی شعبہ امتحانات جامعہ کراچی سے تصدیق کرانے پر مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئیں جس کی بناپر ان کے داخلے فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ۔

ملک بھر سے سے مزید