کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حسن عباس نے کہا ہےکہ امریکہ عمران خان کے کیس کو بینظیر بھٹو ، نوازشریف یا پرانے تاریخی کیسز کے برابر نہیں رکھ سکتا، میں سمجھتا ہوں مڈل ایسٹ میں شاید امن کا نیا ارینجمنٹ آئے۔
پاکستان امریکہ کے لیے دو وجوہات سے اہم ہے ایک نیوکلیئر ہتھیار کی وجہ سے دوسرا پاکستان کو امریکا چائنہ کے کیمپ میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہے۔ امریکہ کی ترجیحات میں پاکستان اس طرح سے نہیں ہے جس طرح سے پاکستان میں دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان کی ڈومیسٹک سیاست کیا رخ اختیار کرتی ہے یہ دیکھنا پڑے گا۔بینظیر جب بھی آتی تھیں وہ کانگریس مین کو ملتی تھیں تمام سنیئر لوگ ان سے ملنے جاتے تھے نوازاشریف کے خاندان کے بزنس کمیونٹی سے بڑے تعلقات رہے ہیں عمران خان کے پاس ایسا نیٹ ورک نہیں ہے پاکستانی ڈائس فور بہت ایکٹو ہے وہ کتنا زور لگا سکتا ہے لیکن اصل سوال یہ ہوگا کہ کیا عمران خان کی پارٹی سے کسی شخص کو لایاجاسکتا ہے جو امریکن بیک چینل پر ان سے بات کرے کہ آپ جب حکومت میں آئیں گے تو کیا آپ دوبارہ امریکہ کے خلاف بیان بازی کریں گے کیا آپ گارنٹی دے سکتے ہیں اس طرح کا مکالمہ مجھے دکھائی نہیں دیا اس وجہ سے امریکہ عمران خان کے کیس کو بینظیر بھٹو ، نوازشریف یا پرانے تاریخی کیسز کے برابر نہیں رکھ سکتا۔