• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری تنصیبات پر حملہ، تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا جائے، آئینی ماہرین

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر مسترد کر دیا جائے، 26نومبر کے واقعات پر تحفظات کے ساتھ غور ہو سکتا ہے۔

گرفتارشدگان کی رہائی کا جائزہ ان کی فہرستوں کی فراہمی کے بغیر نہیں لیا جا سکتا،شرائط کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے حکومت کوئی پیشگی شرط قبول نہیں کرےگی۔

حکومت مذاکرات کو توڑنے یا علیحدگی میں پہل نہیں کرے گی حکومت کا پشاور کی تحریک انصاف کی اپنی درخواست پر انتہائی مختصر ملاقات کو مذاکرات کا رنگ دینے کی کوشش نظرانداز کرنے کا عندیہ ،وفاقی وزیر قانون و انصاف سینٹر اعظم نذیر تارڑ مشاورت میں شریک ہو گئے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے منگل کے اجلاس کے بعد کہا ہے کے حزب اختلاف کو اسکے محضر نامے پر "کرارا" جواب دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید