• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی گریڈ 18میں سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے پر ترقی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے گریڈ 17کے8 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف جیل کو گریڈ 18میں سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانیوالوں میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بطور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کام کرنیوالے علی امیر شاہ بھی شامل ہیں ۔دیگر افسروں میں ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں بطور سپرنٹنڈنٹ کام کرنیوالے محمد ابوبکر عبداللہ، محمد کاشف سپرنٹنڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز ،غلام سرورسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ناروال ،محمد اکرم ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی بھی شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید