کراچی(اسٹاف رپورٹر) نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل اور نعمان علی نے ٹاپ ٹین بیٹرز اور بولروں کی فہرست میں جگہ حاصل کر لی ۔ سعود شکیل کی 3 درجے پاکر 8ویں اور بولنگ میں اسپنر نعمان علی نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم چار درجے تنزلی کے باعث چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولرز بھارت کے جسپریت بمرا پہلے، پیٹ کمنز دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ملتان ٹیسٹ میں 9وکٹیں لینے والے ساجد خان نے 18درجے ترقی پاکر 23ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔