پشاور (وقائع نگار )ٹائر رنگ روڈ ایسوسی ایشن کے عہدیدارو ںنے ہزار خوانی چوک میں کسٹم اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مزمل،نائب صدر اختر،حاجی افتخار،حاجی نجیب اور دیگر عہدیداروں نے کیمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں نے رات کے وقت مبینہ طور پر دیگر نا معلوم افراد کے ہمراہ ہمارے گودواموں پر چھاپہ مارا، دوکانوں کے شیشے توڑ ے اور دکانوں سے قیمتی سامان،لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاء،ٹائر وغیرہ لیکر گئے جبکہ ساتھ بھاری رقم بھی دکان میں پڑی تھی لیکر گئے اسکے علاوہ مارکیٹ کے کچھ افراد کو زخمی کر کے بھی ساتھ لیکر گئے جو ظلم و بربریت کی انتہاء ہے جبکہ مقدمات بھی درج کئے گئے انہوں نے کہا کہ پولیس ہماری ایف ائی ار درج نہیں کر رہی انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،آئی جی اور کسٹم کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔