• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز آپریشنز بند، اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےسبسڈی روکنے کےبعدیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےآپریشنز بند،اثاثےاورپراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی TORsطے - وفاقی کابینہ نےیوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالےسےکمیٹی تشکیل دے دی ہے-کمیٹی کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کارکاتعین کرےگی ۔حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرصنعت وپیداور رانا تنویر حسین 7رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے،وزیرمملکت خزانہ وریونیو،وزیر مملکت آئی ٹی،وفاقی سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری صنعت وپیداوار، سیکرٹری نجکاری اورسیکرٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان میں شامل کئے گئےہیں-وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرزبھی طے کرلیے-ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے آپریشنز فوری بندکرنےکےلیےطریقہ کارکاتعین کرے گی۔کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت اورمنٹیننس کےلیےانتظامات کاتعین کرےگی۔کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل یا دیگر حکومتی اداروں کی موجودہ آسامیوں پر ضم کرنے کا جائزہ لےگی-کمیٹی رمضان پیکج کی فراہمی کےلیےبی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈی نیشن سےحکمت عملی تیار کرےگی-کمیٹی کےلیےوزارت صنعت وپیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔ کمیٹی 7 روز کے اندراپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی-ذرائع کاکہنا ہےکہ آپریشنز بندہونےکی صورت میں یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن سیل اورپرچیز نہیں کرسکےگا۔

اہم خبریں سے مزید