پشاور( وقائع نگار ) پولیو کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانا اور پولیو ویکسینیشن کے لیے شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم، عوامی نمائندگان، مذہبی شخصیات، کمیونٹی مشران، سرکاری حکام اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے تقریب کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں کے تعاون کو پولیو فری پاکستان کے لیے ناگزیر قرار دیا اورپولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں، کامیابیوں اور چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کمیونٹی کے اثر و رسوخ رکھنے والے افراد اور مذہبی شخصیات کے کردار پر زور دیتے ہوئے والدین کے ویکسینیشن کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کی تاکید کی اور پولیو مہم کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب میں صحت و صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے شرکاء میں ہائجین کٹس تقسیم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق یہ سیمینار پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا