• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے پر نظرثانی کریں، 7 ورکنگ دن منگل کو مکمل ہونگے، ن لیگ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بات چیت ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کہتے ہیں کہ فیصلے پر نظرثانی کریں، ہم نے کب کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا،7ورکنگ دن منگل کو مکمل ہونگے۔

 5دن باقی تھے ہمارا جواب تو سن لیتے، کچھ دن ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر سے مخلص نہیں، مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔

 ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی عمل نہ چھوڑے، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، مذاکرات کے دروازے سے نکل کر پلٹنا مشکل ہوتا ہے، ہم نے کب کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، ہمارا جواب سننے کے بعد فیصلہ کیا جانا چاہئے تھا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہپی ٹی آئی والے مذاکرات کا عمل نہ چھوڑیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید