• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کوآڈ وزرائے خارجہ کا اجلاس، چین کو مضبوط پیغام

اسلام آباد ( صالح ظافر) چین کو ایک مضبوط پیغام بھیجتے ہوئے امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے وزرائے خارجہ، جو کوآڈ ممالک پر مشتمل ہیں، نے اپنے مشترکہ بیان میں کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سخت مخالفت کی جو زبردستی یا دباؤ کے ذریعے موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حلف دلانے کے فوراً بعد، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آسٹریلیا کی پینی وونگ، جاپان کے ایوایا تاکیشی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی میزبانی کی، یہ ان کی پہلی کثیرالجہتی ملاقات تھی۔ وزرائے خارجہ نے ایک گھنٹے طویل ملاقات کے بعد اس سال بھارت میں ہونے والے کوآڈ لیڈرشپ سمٹ کی تصدیق کی۔ بھارت 2025 میں کوآڈ لیڈرز سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ یہ سمٹ پہلے 2024 میں بھارت میں ہونی تھی، لیکن اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن اسے ولمنگٹن میں منعقد کرنا چاہتے تھے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا، "ہمارے چار ممالک کا عزم ہے کہ بین الاقوامی قانون، اقتصادی مواقع، امن، استحکام، اور سلامتی، بشمول سمندری شعبے میں، لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ ہم کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں جو زبردستی یا دباؤ کے ذریعے موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔
اہم خبریں سے مزید